مشین کی زد میں آکر مزدورجاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایریا ضیا موڑ کے قریب ایک کمپنی میں کام کے دوران مشین کی زد میں آکر 35 سالہ نور حبیب ولد خستہ خان جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو حکام نے متوفی کی لاش سول اسپتال منتقل کردی۔دوسری جانب کورنگی 5.5 نمبر سی ایریا میں مسجد کی صفائی کے دوران اونچائی سے گر کر 12 سالہ بچہ نصر اللہ جاں بحق ہوگیا۔