شیشہ کیفیز اور ڈانس پارٹیوں کے خلاف کارروائیاں ، 6افراد گرفتار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ساؤتھ زون میں شیشہ کیفیز اور ڈانس پارٹیوں کے خلاف دو مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
کراچی میں ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کی ہدایات پر ساؤتھ زون میں غیر قانونی شیشہ کیفیز، گیسٹ ہاؤسز، ڈانس پارٹیوں اور مبینہ غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ترجمان ساؤتھ زون پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ بوٹ بیسن اور ساحل تھانے کی حدود میں جاری دو مختلف پارٹیوں کے دوران منشیات کا استعمال کیا جا رہا ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں مقامات پر چھاپے مارے ۔