عید : سبز مصالحہ جات مہنگے ہونے لگے، لیموں 800 روپے کلو
لہسن چائنہ 600، ادرک 450، پھول گوبھی 160، سبز مرچ 120، بھنڈی 100،نیاآلو 50روپے کلو تک فروخت آم دوسہری 300، آم سندھڑی 350 روپے کلو ، کیلا درجہ اول 300، کیلادرجہ دوم 200روپے کلو تک دستیاب
لاہور (کامرس رپورٹر سے )عید کے قریب آتے ہی مارکیٹ میں سبز مصالحہ جات مہنگے ہونے لگے ۔ خریداروں کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا۔ ٹماٹر پانچ روپے اضافے سے 45 روپے فی کلو ہو گیا جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 70 سے 80 روپے کلو فروخت ہو رہا ،پیاز کا سرکاری نرخ بھی پانچ روپے اضافے سے 75 روپے کلو مقرر ہوا جبکہ مارکیٹ میں درجہ اول کاپیاز سے 100 روپے کلو تک فروخت ہو رہا،درجہ دوم مکس پیاز 80 روپے کلو ہے ۔نیا آلو کا سرکاری نرخ 20 روپے جبکہ مارکیٹ میں مکس آلو 40 روپے کلو اور درجہ اول 50 روپے کلو فروخت ہو رہا۔
لہسن چائنہ کاسرکاری نرخ 25 روپے کمی سے 400 روپے کلو مقرر ہے ،مارکیٹ میں لہسن چائنہ کا نرخ بدستور 600 روپے فی کلو اور 200 روپے پاؤ تک فروخت ہو رہا ہے ،لہسن دیسی اور لہسن ہرنائی 350 روپے کلو تک ہے ،ادرک تھائی لینڈ کا سرکاری نرخ پانچ روپے کمی سے 280 روپے کلو مقرر ہوا ،مارکیٹ میں ادرک کا نرخ 450 روپے کلوتک ہے ،لیموں کا سرکاری نرخ 400 جبکہ مارکیٹ میں 600 سے 800 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے ،پھول گوبھی کا سرکاری نرخ 130روپے جبکہ مارکیٹ میں 160 روپے فی کلو تک ہے ،سبز مرچ 120 ،بھنڈی 100 اور شملہ مرچ 120 ،گھیا کدو 60 روپے کلو تک فروخت ہو رہا۔سبز دھنیا کی گٹھی 20 روپے سے بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی،پھلوں میں آ م دوسہری 300 ،آم سندھڑی 350 روپے فی کلو فروخت ہو رہا، کیلا درجہ اول سرکاری نرخ 215 روپے جبکہ مارکیٹ میں 300 روپے فی درجن تک ہے ،کیلا درجہ دوم 200 روپے درجن ہے ۔