لاکھوں روپے مالیت کا قربانی کا جانور چوری

لاکھوں روپے مالیت کا قربانی  کا جانور چوری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نارتھ کراچی میں لاکھوں روپے مالیت کا قربانی کا جانور چوری کرلیا گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

نجی ٹی وی کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 8 میں نامعلوم ملزمان قربانی کا جانور چوری کرکے فرار ہوگئے ۔جانور چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دو ملزمان کو بچھڑا کھول کر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، ملزمان گھر کے باہر بندھا بچھڑا کھول کر فرار ہوگئے ، ملزمان رسی کھول کر جانور ساتھ لے جانے لگے تو بچھڑا مزاحمت کرتا رہا تاہم مزاحمت کے باوجود ملزمان جانور لے جانے میں کامیاب ہوگئے ۔متاثرہ شہری نے جانور چوری کا مقدمہ سرسید تھانے میں درج کروا دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں