کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ بارے اجلاس ،بریفنگ

 کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبہ بارے اجلاس ،بریفنگ

80فیصد کام مکمل ہوچکا ،منصوبہ کو بروقت مکمل کیا جائے ،کمشنر کی ہدایت

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک کا کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبے کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی ، منصوبے کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ کچہری چوک ری ماڈلنگ منصوبے پر حالیہ بارشوں کے دوران بھی کام بلا تعطل جاری رہا۔ یہ منصوبہ راولپنڈی کے لیے ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے جو اب تکمیلی مراحل میں داخل ہو چکا ہے ، جبکہ مجموعی پیش رفت 80 فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔بریفنگ کے مطابق کچہری انٹرسیکشن پر کام 76 فیصد، افتخار جنجوعہ روڈ پر ترقیاتی کام 74 فیصد اور اینکسی چوک پر تعمیراتی کام 75 فیصد مکمل ہو چکا ہے ۔ منصوبے کے تحت ویٹ ویل کا کام 96 فیصد جبکہ ریٹیننگ وال 100 فیصد مکمل ہو چکی ہے ۔ کمشنر نے کہا کہ منصوبے پر ڈبل شفٹس میں ریکارڈ رفتار سے کام جاری ہے اور 18 ماہ کے منصوبے کو 6 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے اور منصوبے کی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ معیار کو بھی ہر صورت برقرار رکھا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں