ن لیگ ملکی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ،امیر مقام

 ن لیگ ملکی ترقی اور عوامی خدمت کے  لیے ہمہ وقت کوشاں ،امیر مقام

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے سے تعلق رکھنے والے نامور وکلاء نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔۔۔

 یہ شمولیت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام سے ملاقات کے دوران عمل میں آئی۔ وفاقی وزیر نے نئے شامل ہونے والے وکلاء کو پارٹی کیپس اور مفلر پہنائے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک مضبوط اور منظم جماعت ہے جس کے پاس بہترین اور متحرک ٹیم موجود ہے ، جو ملک کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔  ادھر امیر مقام سے ان کے دفتر اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، آئندہ انتخابات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں