سی پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، جرائم کے خاتمے پر زور

 سی پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ، جرائم کے خاتمے پر زور

وہیکل چوری، ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کے خلاف مؤثر اقدامات کی ہدایت اشتہاری مجرموں ، منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

 فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی جانب سے سرکل صدر کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ڈی ایس پی سرکل صدر، ایس ایچ اوز، انچارج انویسٹی گیشنز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی، جبکہ کرائم کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔سی پی او نے سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور زیرِ تفتیش مقدمات کے حوالے سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر انہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہیکل چوری میں کمی کے لیے اہم مقامات، رش والی جگہوں اور پارکنگ ایریاز کی کڑی نگرانی کی جائے۔

اشتہاری مجرموں ، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے ، جبکہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ریکارڈ یافتہ افراد اور گینگز کے خلاف مؤثر کارروائیاں یقینی بنائی جائیں۔سی پی او نے ہدایت کی کہ تھانوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں