کامونکے :لڑائی جھگڑوں میں خاتون سمیت 5افراد پر بد ترین تشدد

 کامونکے :لڑائی جھگڑوں میں خاتون سمیت 5افراد پر بد ترین تشدد

کامونکے (نامہ نگار )لڑائی جھگڑے کے واقعات میں خاتون سمیت5افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں دراجکے کی نازیہ اور انصر محمود وغیرہ میں جائیداد کا تنازع چل رہا ہے ۔ گزشتہ روز انصر محمود اور اس کے ساتھی نے گھر میں گھس کر نازیہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مکان پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی۔ معمولی تلخ کلامی پر ایمن آباد محلہ سید پورہ کے شفیق اور اس کے بیٹوں حنان، حمزہ اور ریحان کو محلہ داروں زین حیدر، ارسلان، رانا جمشید اور سات نامعلوم افراد نے ڈنڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں