جعلی دیسی گھی تلف ، 33فوڈ پوائنٹس کو لاکھوں روپے جرمانہ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گوجرانوالہ سٹی سمیت ضلع بھر میں آپریشن کرتے ہوئے 33فوڈ پوائنٹس کو 5لاکھ 57ہزار کے جرمانے عائد کرد ئیے جبکہ۔۔۔
1یونٹ بند اور مقدمہ درج کر ادیا گیا، موقع سے ایک من سے زائد جعلی دیسی گھی،250پیکٹ گٹکا، بھاری مقدار میں ممنوعہ و ایکسپائر اجزا تلف کرد ئیے ،کارروائیاں ماڈل ٹاؤن، شاہ پور بازار، بٹرانوالی، وزیرآباد،قلعہ دیدار سنگھ سمیت ضلع بھر میں کی گئیں،ماڈل ٹاؤن میں واقع معروف فوڈ چین، سویٹس اینڈ بیکرز آؤٹ لیٹس کو انتہائی ناقص انتظامات پر بھاری جرمانے عائد کئے ،سیالکوٹ کے علاقہ مراکیوال سے 2100کلو مردہ مرغیاں برآمد کرکے تلف کردیں۔ حافظ آباد میں دودھ کے 2 کولیکشن سنٹرز بند کر دئیے جبکہ گرائنڈنگ یونٹ کو بھاری جرمانہ عائد کردیا، گجرات کی تحصیل کھاریاں کے نجی گودام سے معروف برینڈز کی720لٹر ایکسپائر بیوریجز برآمد کرکے تلف کرکے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق سابق ہدایات پر عمل نہ کرنے پر سخت ایکشن لئے گئے ، انتہائی لازم ریکارڈ، ورکرز کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے ، ماہ مبارک میں افسر وں اور فوڈ سیفٹی ٹیمیں24/7فیلڈ میں متحرک ہیں، وزیراعلٰی مریم نواز کے حکم پر زیرو ٹالرینس کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔