آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا فوری تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ

آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا  فوری تعلیمی ادارے کھولنے کا مطالبہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن الائنس کے ضلعی صدر ایم عابد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت فوری طور پر نجی تعلیمی ادارے کھولے ،

آل پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن الائنس ضلع سیالکوٹ کے عہد یدار وں نے منعقدہ پریس کانفرنس میں حکومت پنجاب کی جانب سے توانائی کی بچت کے نام پر تعلیمی اداروں کی بندش کے فیصلے کی شدید مذمت کی ، تعلیم کسی بھی قوم کی بنیاد اور آئینی حق ہے اور اس حق کو وقتی انتظامی اقدامات کی نذر کرنا انتہائی افسوسناک اور تشویشناک عمل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں