راہوالی:ڈاکو شہری سے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار
راہوالی (نمائندہ دنیا )ڈاکو گن پوائنٹ پر مارکی منیجرسے موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔
امتیاز اسلم ساکن نزد بورڈ گوجرانوالہ ایگزیکٹو مارکی پر منیجر ڈیوٹی ختم کرکے رات کو موٹر سائیکل پر گھر واپس جارہا تھا کہ بومل کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیا اور موٹر سائیکل اور2موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔