کنگروالی میں ماں بیٹی سمیت 3 افراد پر تشدد، ہسپتال منتقل

کنگروالی میں ماں بیٹی سمیت  3 افراد پر تشدد، ہسپتال منتقل

تتلے عالی(نامہ نگار )کنگروالی میں ماں بیٹی سمیت 3افراد پر تشدد ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

گوجرانوالہ کے علاقہ اروپ کی رہائشی فر ح امین اپنے والد یونس کے گھر کنگروالی آئی ہوئی تھی کہ آصف،کاشف،عمر،یونس باہم مشورہ ہوکر ان کے گھر کے سامنے گالیاں دینے لگے ۔ منع کیا توملزموں نے فر ح کا سرپھوڑ دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا اس کی والدہ عذرا بی بی اور بیٹے حسین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، زخمیوں کو سول ہسپتال نوشہرہ ورکاں پہنچا دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ ملزم لاکھوں روپے وصول کرنے کے باوجود یونس کو18مرلہ اراضی نہیں دے رہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں