اسلامی جمعیت طلبہ دینی و اخلاقی تربیت کیلئے کوشاں :ڈاکٹر انور

اسلامی جمعیت طلبہ دینی و اخلاقی تربیت کیلئے کوشاں :ڈاکٹر انور

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسلامی جمعیت طلبہ نوشہرہ ورکاں کے زیر اہتمام طلبہ کے اعزاز میں عنایت پیلس میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب سے ڈاکٹر محمد انور رضا، رانا اظہر جہانگیر، ناظم ڈویژن محمد یحیی گجر، ناظم ضلع عبداﷲ حفیظ مہر اور تحصیل ناظم حیدر علی ورک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کی اسلامی وژن کے مطابق کردار سازی اور دینی و اخلاقی تربیت کیلئے کوشاں ہے ۔ اس موقع پر ناظم ڈویژن محمد یحیی گجر نے طلبہ کے لئے سال بھر جاری رہنے والے پروگراموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اپریل میں سپورٹس فیسٹیول، گرمیوں کی چھٹیوں میں مفت آئی ٹی کورسز، لا کے طلبہ کیلئے امتحانی سیشنز، میٹرک و انٹر کے بعد کیریئر کونسلنگ سیمینارز اور نومبر میں ایجوکیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ پورا سال درسِ قرآن اور تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں