میرٹ پر 42لاکھ افراد کو 42 ارب کا رمضان پیکیج دیا:سلمیٰ بٹ

میرٹ پر 42لاکھ افراد کو 42 ارب کا رمضان پیکیج دیا:سلمیٰ بٹ

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن سلمیٰ بٹ کا کہنا ہے کہ۔۔۔

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر میرٹ اور انتہائی شفاف طریقہ سے 42لاکھ افراد کیلئے 42ارب روپے کا نگہبان رمضان پیکج دیا گیا رمضان المبارک میں بالخصوص کم آمدنی والے افراد کو ریلیف کی فراہمی کیلئے رمضان سہولت بازار اور نگہبان دستر خوان لگائے گئے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار حافظ آباد میں رمضان سہولت بازار کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے نگہبان رمضان پیکج، رمضان سہولت بازار اور نگہبان رمضان دسترخوان بارے بریفنگ بھی دی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں