مین ہولز کی جیو ٹیگنگ مکمل کرنے کیلئے 3 دن کی مہلت

 مین ہولز کی جیو ٹیگنگ مکمل کرنے کیلئے 3 دن کی مہلت

ایم ڈی واسا ثاقب رضا کا مسنگ مین ہولز بھی فوری کور کرنے کا حکم

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے مین ہولز کی جیو ٹیگنگ مکمل کرنے کیلئے 3 دن کی مہلت دے دی جبکہ یہ بھی واضح کیا ہے کہ جیو ٹیگنگ کے دوران جن مین ہولز کی مسنگ کی نشاندہی ہوئی ہے انہیں ہنگامی بنیادوں پر کور کیا جائے ۔ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں فیصل آباد شہر کے تمام مین ہولز کی جیو ٹیگنگ کی جا رہی ہے اور اب تک 93 ہزار سے زائد مین ہولز کی جیو ٹیگنگ مکمل کی جا چکی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اس عمل کو مزید تیز کیا جائے اور آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ہر صورت جیو ٹیگنگ مکمل کی جائے ۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا نے مزید کہا کہ جیو ٹیگنگ کے دوران سامنے آنے والے مسنگ مین ہولز کو ہنگامی بنیادوں پر کور کیا جائے ،انہوں نے واضح کیا کہ آپریشنز افسران اور سٹاف اپنے متعلقہ علاقوں میں جا کر جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل کریں اور مسنگ مین ہولز کو فوری طور پر کور کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں