سٹی صدر روڈ پلازہ آتشزدگی، ایک ارب سے زائد کا نقصان

سٹی صدر روڈ پلازہ آتشزدگی، ایک ارب سے زائد کا نقصان

بیسمنٹ میں جانے کے مناسب راستے نہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن متاثر ہوا

راولپنڈی (احمد بھٹی) سٹی صدر روڈ کے پلازے میں لگنے والی آگ سے ہونے والے نقصان کا ابتدائی تخمینہ ایک ارب روپے سے زائد کا لگایا گیا ۔ بیسمنٹ میں جانے کے مناسب راستے نہ ہونے کے باعث ریسکیو آپریشن بیسمنٹ کی چھت سے سوراخ کر کے کیا گیا ،سٹی صدر روڈ کے پلازے میں بدھ کی شام چھ بجے آگ لگی جس پر 15گھنٹے کے بعد قابو پایا گیا ۔جبکہ کولنگ کا عمل کئی گھنٹوں تک جاری رہا، بیسمنٹ گودام کے طور پر استعمال ہو رہا تھا،جس میں ربڑ مشینری اور دیگر پلاسٹک کا سامان موجود تھا ،عمارت سے دھوئیں کے اخراج کیلئے بھی مناسب انتظامات نہیں تھے۔ اگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں، آگ بجھانے کیلئے مسلسل فوم ملا پانی استعمال کیا جاتا رہا جبکہ پانی کی سپلائی کو برقرار رکھنے کیلئے واسا راولپنڈی کو بھی طلب کیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں