صدرگوجرانوالہ چیمبر وممبران کے اعزاز میں افطا ر ڈنر

 صدرگوجرانوالہ چیمبر وممبران کے اعزاز میں افطا ر ڈنر

گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر ‘سٹی رپورٹر)معروف بزنس مین رضوان شیخ اور شاہویر شیخ کی جانب سے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے صدر علی ہما یو ں بٹ سمیت ایگزیکٹو ممبران کے اعزاز میں افطا ر ڈنر کا اہتما م کیا گیا

جس میں بزنس گرو پ کے قائد ین اورشہر کی نامورکاروباری و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں سینئر نائب صدر چیمبر آف کامرس سعد عرفانی،شیخ عامر رحمان، سیکرٹری جمخانہ عاصم انیس، رانا ناصر محمود سمیت دیگر صنعتکاروں اور تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی،اس موقع پر شرکا نے گوجرانوالہ کی صنعتی و تجارتی سرگرمیوں اور کاروباری برادری کو درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ میزبانوں رضوان شیخ اور شاہویر شیخ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے کہا کہ ایسے اجتماعات سے تاجروں اور صنعتکاروں میں روابط مزید مضبوط ہوتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں