لالہ موسیٰ 5:منشیات فروش گرفتار،50لٹر شراب برآمد

لالہ موسیٰ 5:منشیات فروش  گرفتار،50لٹر شراب برآمد

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کی کارروائی‘ 5منشیات فروش گرفتار،50لٹر شراب برآمد کرلی ۔

پولیس نے دوران گشت وناکہ بندی اکرام اصغر سکنہ ویرووال سے 15لٹر شراب ،شہزادسلیم سکنہ پرانالالہ موسیٰ سے 5لٹر شراب ،اختر ندیم سکنہ محلہ قادرآبادسے 10لٹر شراب،عاقب سکنہ جوگی محلہ سے10لٹر شراب ،شہبازعاشرو مسیح سکنہ چکرمحلہ سے 10لٹر شراب برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے جبکہ محلہ سردارپورہ میں پٹرول کھلے عام فروخت کرنے پراسرارحسن سکنہ بھاگوووال سیالکوٹ اوررستم سکنہ آزاد کالونی اورطارق مسیح سکنہ چکرمحلہ کو بھیگ ماننگے پرگرفتارکرکے جیل بھجوادیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں