لیڈیز پارک کاناقص سیلفی پوائنٹ 1ماہ بعد ہی زمین بوس
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)لیڈیز پارک لدھیوالہ میں ناقص میٹیریل سے بنایا گیا
سیلفی پوائنٹ ایک ماہ بعد ہی زمین بوس ہوگیا۔لیڈیز پارک لدھیوالہ وڑائچ کی ساٹھ لاکھ روپے کی گرانٹ سے تزئین آرائش کے دوران آبشار نما سیلفی پوائنٹ بنایا گیا جبکہ پارک کا افتتاح ایک ماہ قبل ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کیا تھا تاہم ناقص میٹیریل سے بنایا گیا سیلفی پوائنٹ ایک ماہ بعد ہی زمین بوس ہو گیا جس پر شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے پارک کی تزئین آرائش کے دوران ناقص میٹیریل کے استعمال پر تحقیقات اور کنسٹریکشن کمپنی کیخلاف محکمانہ کارروائی کامطالبہ کیاہے ۔