10کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے میں دستیاب : امجد منیر
وہاڑی (خبرنگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن اور ڈائریکٹر جنرل فوڈ و کین کمشنر پنجاب امجد حفیظ کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں سستے آٹے کی فراہمی جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر حافظ محمد امجد منیر نے بتایا کہ رمضان سہولت بازار وہاڑی اور بوریوالا میں قائم خصوصی سیل پوائنٹس پر 10 کلوگرام آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے ، جبکہ ضلع بھر میں قائم 55 دیگر سیل پوائنٹس پر یہی تھیلا 900 روپے میں دستیاب ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سستے نرخوں پر آٹے کی فراہمی کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔