ڈی پی او نے پولیس افسروں کو انعامات سے نوازا

ڈی پی او نے پولیس افسروں کو انعامات سے نوازا

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی) ڈی پی او تصور اقبال نے شاندار اور مثالی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران اور اہلکاروں میں سی سی تھری سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر سب انسپکٹر محمد فیاض کو تھانہ ساہوکا کے قتل مقدمہ نمبر 387/22 میں بہترین تفتیش، مؤثر پیروی اور شہادتوں کی بنیاد پر دونوں مجرمان کو دو، دو مرتبہ عمر قید اور 9،9 لاکھ روپے جرمانے کی سزا دلوانے پر خصوصی طور پر سراہا گیا۔ اور انہیں سرٹیفکیٹ اور کیش انعام دیا گیا۔اسی طرح تھانہ صدر میلسی کی پولیس ٹیم کو بھی شاندار کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا، جس میں ایس ایچ او رائے فرحت نواز، سب انسپکٹر محمد آصف اور ان کی ٹیم شامل ہیں۔ پولیس ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ظفری گینگ کو گرفتار کر کے 19 لاکھ روپے مالیت کی 12 موٹر سائیکلیں، نقدی اور دیگر مال مسروقہ برآمد کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں