وہاڑی : 7 کروڑ روپے کی ترقیاتی سکیمیں منظور

وہاڑی : 7 کروڑ روپے کی  ترقیاتی سکیمیں منظور

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ جوائنٹ اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں 7 کروڑ 44 لاکھ روپے کی 5 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہروں کی بیوٹیفکیشن اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اجلاس کے تحت 4 کروڑ روپے کی لاگت سے کلین اینڈ گرین پارک لڈن روڈ کی بحالی، تزئین آرائش اور سپورٹس ایرینا کی تعمیر ہوگی۔ شاہراہوں کے اطراف و چوکوں میں 59 لاکھ روپے سے آر سی سی پلانٹر اور پودے لگائے جائیں گے ، جبکہ 1 کروڑ 99 لاکھ روپے سلاٹر ہاؤس کی بحالی پر خرچ کیے جائیں گے ۔ پارکوں میں فلڈ لائٹس، اوپن جم اور بچوں کے کھیلنے کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، اور خوبصورت رنگا رنگ لائٹس بھی نصب کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں