کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر سید حسن نقوی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر کورنگی کے دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کورنگی ضلع میں زیر تعمیر سڑکوں کی مرمت، بحالی اور۔۔
ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کورنگی مسعود بھٹو ،ڈائریکٹر منصوبہ بندی اور ترقیات نسیم بھٹو، اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ ٹاؤن چیئرمین ،محکمہ تعلیم کے انجینئر ز اور کلک کے نمائندوں سمیت افسران نے شرکت کی اور اپنے اداروں کے تحت جاری منصوبوں کی کارکردگی اور تکمیل میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی۔