میونسپل کمیٹی اور پیرا فورس کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

میونسپل کمیٹی اور پیرا فورس کا  تجاوزات کے خلاف آپریشن

سلانوالی (نمائندہ دنیا)میونسپل کمیٹی اور پیرا فورس نے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹایا اور متعلقہ دکانداروں کو وارننگ جاری کی۔

گزشتہ روز چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سلانوالی چودھری محمد عثمان ثرویا اور پیرا فورس کے انفورسمنٹ آفیسر مہر حسن احمد سیال کی قیادت میں شہر کے مختلف بازاروں اور شاہراہوں پر آپریشن کیا گیا۔اس دوران ریلوے روڈ، ضیاء شہید روڈ، چوک بلاک نمبر 3، کمیٹی روڈ اور سلانوالی فاروقہ روڈ پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا اور ساز و سامان ضبط کیا گیا۔چیف آفیسر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کوتاہیوں کو دور کریں، بصورت دیگر بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور مقدمات درج ہونے پر قید بھی ہو سکتی ہے ۔ شہریوں نے انتظامیہ کی اس کارروائی کو سراہا اور مطالبہ کیا کہ شہر میں تجاوزات کے خلاف مستقل بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں