غیر قانونی تعمیرات کرنے والے شہری کیخلاف مقدمہ درج

غیر قانونی تعمیرات کرنے والے  شہری کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر قانونی تعمیرات کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ جھنگ بازار کے علاقے محلہ سیف آباد میں نقشہ برانچ ٹیم کی جانب سے مختلف علاقوں کو چیک کیا گیا۔ اس دوران شہری کو بغیر نقشہ منظوری اور بغیر اجازت پراپرٹی کی تعمیرات کرتے ہوئے پایا گیا۔ جس کی پراپرٹی کو سیل کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں