ریلوے سٹیشن کی طرف جانے والی سڑک کی ری ماڈلنگ مکمل

 ریلوے سٹیشن کی طرف جانے والی سڑک کی ری ماڈلنگ مکمل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز ریلوے سٹیشن اور اطراف کی سڑکوں کا تفصیلی دودہ کیا۔

چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔ریلوے سٹیشن کے سامنے پارکنگ ایریا کا کام تکمیل کے قریب ہے ۔سولر لائٹس کی تنصیب مکمل کر لی گئی ہے ، سیٹنگ ایریا بنائے جا رہے ہیں۔پارکنگ ایریا میں خوبصورت اور جاذب نظر ٹف ٹائلز اور پیور لگائے گئے ہیں۔ریلوے سٹیشن کی طرف جانے والی سڑک کی ری ماڈلنگ مکمل کر لی گئی ہے ۔ریلوے سٹیشن کے پارکنگ ایریا میں گرینری اور نئے درخت لگائے جا رہے ہیں۔ریلوے سٹیشن کے اطراف املاک کے فساڈ کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں