ایران کا جنگ کا مستقل خاتمہ، دوبارہ حملے نہ کرنے کی ضمانت دینے کا مطالبہ
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی قیادت نے کہا ہے کہ جنگ کا ہرمحاذ پر مستقل خاتمہ کیا جائے۔
ایرانی حکام نے مطالبہ کیا کہ ضمانت دی جائے جنگ دوبارہ شروع نہیں ہوگی اور ایران پر آئندہ کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق ایرانی قیادت نے امریکا پر شدید عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران پر 2 مرتبہ حملے کئے گئے، جس سے اعتماد کی فضا متاثر ہوئی، ذرائع کے مطابق کسی بھی پیشرفت کو بحری ناکہ بندی کے خاتمے سے مشروط کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پابندیوں سے متعلق مسئلہ حل کر لیا جائے تو ایران مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے تیار ہوگا۔