امریکا کے 61 فیصد عوام نے ایران پر جارحیت کو غلطی قرار دے دیا

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا کے 61 فیصد عوام نے ایران پر جارحیت کو غلطی قرار دے دیا۔

واشنگٹن نیوز، اے بی سی نیوز اور اِپسوس سروے کے مطابق دس میں سے نو ڈیمو کریٹس، آزاد 71 فیصد اور 19 فیصد ریپبلکنز نے ایران کے خلاف جنگ کو غلطی قرار دیا۔

سروے میں اس سوال پر کہ امریکی صدر کا اگلا اقدام کیا ہونا چاہئے پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو ملا، 48 فیصد نے کہا امریکا کو ایران کے ساتھ امن معاہدہ کر لینا چاہئے، وہ کوئی بری ڈیل ہی کیوں نہ ہو۔

46 فیصد عوام نے کہا امریکا کو ایران کے ساتھ اچھی ڈیل کیلئے دباؤ بڑھانا چاہئے، چاہے اس کیلئے دوبارہ فوجی کارروائی ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں