دشمنوں کیخلاف معاشی محاذ پر جدوجہد ناگزیر ہے: ایرانی سپریم لیڈر کا یوم مزدور پر بیان

تہران: (دنیا نیوز) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ دشمنوں کیخلاف معاشی محاذ پر جدوجہد ناگزیر ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے یوم مزدور پر تحریری بیان میں کہا ملک کو اپنے دشمنوں کو شکست دینے کیلئے معاشی میدان میں بھی لڑنا ہوگا، ایران نے فوجی محاذ پر دنیا کو اپنی ترقی اور برتری دکھا دی۔

انہوں نے کہا کہ اب معاشی اور ثقافتی جہاد کے مرحلے میں بھی دشمنوں کو ناکام بنانا ضروری ہے، عوام مقامی طور پر تیار مصنوعات کے استعمال کو ترجیح دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں