آبنائے ہرمز پر ایران کا فطری حق ہے: نائب سپیکر ایرانی پارلیمنٹ
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر علی نیک زاد نے کہاکہ آبنائے ہرمز پر ایران کا فطری حق ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے نائب سپیکر علی نیک زاد کہتے ہیں آبنائے ہرمز اپنی پچھلی حالت میں واپس نہیں آئے گی، جائز مؤقف پر بہت مضبوطی سے کھڑے ہیں، امریکا بھی ڈٹ گیا۔
امریکی محکمہ خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی شپنگ کمپنی نے آبنائے ہرمز عبور کرنے کے بدلے ایران کو فیس دی تو اس پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی، امریکا ایرانی خطرات اور اس کی جانب سے فیس کے مطالبے سے آگاہ ہے۔
ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی جیسی تنظیموں کو عطیات دینے والے اداروں پر بھی پابندیاں لگائی جائیں گی۔