عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

لندن: (دنیا نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد ایک بار پھر کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل 124 ڈالر سے کم ہو کر 114 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی فی بیرل قیمت 110 ڈالر سے 104 ڈالر ہوگئی ہے، تیل کی عالمی مارکیٹ میں 4 سال کی بلند ترین سطح کے بعد آج بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر جاپان، ہانگ کانگ، کورین اور بھارتی سٹاک مارکیٹوں میں ایک فیصد سے زائد کی گراوٹ دیکھنے میں آئی، جبکہ جرمنی، برطانیہ اور فرانس کی شیئر مارکیٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں