شلپا شیٹی کے شوہر نے 4 سال سے جاری فحش مواد کیس پر خاموشی توڑ دی
ممبئی: (ویب ڈیسک) نامور بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اداکار و بزنس مین راج کندرا نے 4 سال سے جاری فحش مواد کیس پر خاموشی توڑ دی۔
ایک بیان میں راج کندرا نے کہا کہ اگر وہ قصوروار ہیں تو انہیں سزا دی جائے، ورنہ عدالت انہیں بری کر کے آزادی اور عزت واپس دلائے، 4 سال سے نچلی عدالت میں کیس چل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے وکیل نے دلائل مکمل کر لیے ہیں، میڈیا ٹرائلز نے میری عزت چھین لی ہے، انصاف میں تاخیر، انصاف سے انکار ہے۔
خیال رہے کہ راج کندرا کو جولائی 2021ء میں ممبئی کرائم برانچ نے مبینہ طور پر فحش مواد بنانے اور تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، بعدازاں انہیں 2 ماہ جیل میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہائی مل گئی تھی۔