سجاد علی نے پاکستان کیوں چھوڑا؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی

لاہور: (ویب ڈیسک) نامور پاکستانی گلوکار سجاد علی گزشتہ چند برسوں سے پاکستان میں مقیم نہیں ہیں، اب ان کی بیرونِ ملک رہائش کی وجہ سامنے آ گئی۔

سجاد علی پاکستان کے لیجنڈری فنکاروں میں شمار ہوتے ہیں، جنہوں نے 90 کی دہائی میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور جلد ہی موسیقی کی دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل کر لیا، ان کی گائیکی اور منفرد انداز کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں سراہا جاتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سجاد علی اس وقت لاس اینجلس میں مقیم ہیں، تاہم ان کے پاکستان چھوڑنے کی وجہ ایک افسوسناک واقعہ بتایا جا رہا ہے، ان کے ایک قریبی دوست نے ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ گلوکار کراچی میں ڈکیتی کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد انہوں نے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔

پوڈکاسٹ میں مزید بتایا گیا کہ جب سجاد علی دبئی میں موجود تھے تو انہیں بھارتی شہریت کی پیشکش بھی کی گئی، ایک بھارتی افسر نے انہیں شہریت اختیار کرنے کا مشورہ دیا، تاہم گلوکار کے جواب نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

سجاد علی نے اس پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے کہا، “میں نے اپنا ملک چھوڑا ہے، بیچا نہیں۔”

 اداکار آج بھی اپنے وطن سے اسی طرح محبت رکھتے ہیں جیسے پاکستان میں رہتے ہوئے رکھتے تھے، اور ان کی حب الوطنی پر مداحوں کی جانب سے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں