لاڑکانہ میں گھریلو تنازع پر شوہر نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی قتل کردی

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاکانہ کے گاؤں فتح پور میں گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا۔

واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ملزم گلشاد میرانی نے اپنی بیوی سیما کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا، پولیس نے امدادی ٹیموں کی مدد سے خاتون کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لئے کوششیں جاری ہیں، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں