گوجرانوالہ میں ماں بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) دوہرے قتل کی واردات، تھانہ گرجاکھ کے علاقہ میں ماں بیٹی کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے ماں بیٹی کا تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ دیا، مقتولین میں ندا اور اس کی بیٹی دورعدن شامل ہیں۔
گوجرانوالہ پولیس کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی، حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے تیز دھار آلے سے ماں بیٹی کا گلہ کاٹا ہے، واردات کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔