آئینی عدالت ججز کا فل کورٹ اجلاس، جلد فیصلے، بیک لاگ ختم کرنے پر زور
اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیف جسٹس امین الدین سربراہی میں وفاقی آئینی عدالت ججز کا فل کورٹ اجلاس ہوا۔
فل کورٹ اجلاس میں آئینی عدالت ججز و رجسٹرار حفیظ اللہ خان نے شرکت کی، اجلاس میں عدالتی کارکردگی بہتر بنانے اور اہم فیصلوں پر غور کیا گیا۔
فل کورٹ نے مقدمات کے جلد فیصلے اور بیک لاگ ختم کرنے پر زور دیا، فل کورٹ نے بینچز کو مؤثر کیس مینجمنٹ اپنانے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں بی ایس 8 تا 16 عملے کی تربیت کو سراہا گیا، اجلاس میں آئی ٹی، نظم و ضبط اور اخلاقیات پر خصوصی توجہ پر زور دیا گیا۔
فل کورٹ اجلاس میں شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔