قزاقوں کا جہاز پر قبضہ، مغوی پاکستانیوں کا حکومت سے فوری مدد کا مطالبہ

کراچی: (ویب ڈیسک) بحری جہاز آنر 25 پر صومالی قزاقوں کے قبضے کے بعد سے 11 پاکستانی افراد یرغمال ہیں، جن کے اہل خانہ نے حکومت سے فوری مدد کا مطالبہ کیا ہے۔

متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ قزاقوں کے قبضے کے بعد سے رابطہ منقطع ہو چکا ہے، جہاز عمان سے فجیرہ جا رہا تھا، راستے میں اغوا ہوا، حکومت کی جانب سے تاحال کوئی مدد نہیں ملی، گورنر سندھ نے فون پر رابطہ کرکے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مغریوں کے اہلخانہ نے بتایا کہ امین شمس دو بچوں کے والد ہیں، 3سال کی بیٹی اور 4 ماہ کا بیٹا ہے، مغوی سید کاشف چار بچوں کے والد ہیں، مغوی عمران کی 2 بیٹیاں جبکہ حسین کے 3 بچے ہیں، مغوی حسین کے 9 سال کا بچہ شبیر بھی والد کی آمد کا منتظر ہے۔

یاد رہے کہ اونر 25 نامی جہاز پر بحری قزاقوں نے 21 اپریل کو حملہ کیا اور اسے قبضے میں لے لیا، جہاز کے عملہ میں 11 پاکستانی بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت بحری امور کے ڈائریکٹوریٹ آف پورٹ کا پاکستانی کریو سے رابطہ نہیں ہوسکا جبکہ جہاز پر بھیجنے والی ایجنسی بھی خاموش ہے۔

متاثرہ خاندان نے بتایا کہ انڈونیشیں کیپٹن کی رہائی کے لیے انڈونیشیا قزاقوں سے بات چیت کر رہا ہے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ پاکستانی عملے کی بحفاظت واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں