آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری دے دی

اسلام آباد:(دنیا نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری دے دی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق قرض منظوری کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس 8 مئی کو طلب کرلیا گیا، ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر سے زائد رقم کی منظوری متوقع ہے۔

اِسی طرح 7 ارب ڈالر ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت پاکستان کو رقم ملے گی ، تیسری جائزہ رپورٹ کامیاب ہونے سے پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملنے کا قوی امکان ہے۔

دوسری جانب آر ایس ایف کے دوسرے جائزہ کے بعد 210 ملین ڈالر اضافی ملیں گے، پاکستان اور آئی ایم ایف کیساتھ 27مارچ کو سٹاف لیول معاہدہ طے پایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں