مصنوعی ذہانت: مائیکرو سافٹ کا آسٹریلیا میں 17.9 بلین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

سڈنی: (ویب ڈیسک) امریکی کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آسٹریلیا میں مصنوعی ذہانت ( اے آئی) کے بنیادی ڈھانچے پر آئندہ 3 سال میں ریکارڈ 17.9 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا اور آسٹریلوی وزیر اعظم انتھونی البانیزنے سڈنی میں 25 بلین آسٹریلوی ڈالر (17.9 بلین امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام مائیکروسافٹ کے اے آئی سپر کمپیوٹنگ اور کلاؤڈ انفراسٹرکچر کو وسعت اور آسٹریلیا کے سائبر دفاع کو فروغ دے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عزم میں ڈیٹا سینٹرز کے لئے فنڈنگ اور 30 لاکھ آسٹریلوی کارکنوں کے لئے اے آئی مہارتوں کی تربیت اور مائیکروسافٹ اور وفاقی حکومت کے درمیان سائبر سکیورٹی اور قومی لچک پر وسیع تعاون شامل ہے۔

نڈیلا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے پاس اے آئی کو حقیقی معاشی ترقی اور سماجی فوائد میں بدلنے کرنے کا بڑا موقع ہے یہی وجہ ہے کہ ہم آج تک آسٹریلیا میں اپنی سب سے بڑی سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

آسٹریلوی وزیر اعظم نے کہا کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے یہ سرمایہ کاری آسٹریلیا کو اے آئی کے معاشی مواقع سے فائدہ اٹھانے میں مدد اور خطرات سے بچائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں