کراچی: پولیس کے ساتھ دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
کراچی: (دنیا نیوز) رضویہ سوسائٹی پولیس کا جہانگیر آباد کے قریب ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے جس میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت محمد رشید عرف راشد کے نام سے ہوئی ہے۔
ہلاک ملزم عادی جرائم پیشہ اور سٹریٹ کرائمز و موٹر سائیکل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم منوں گینگ کا کارندہ تھا جو 4 افراد پر مشتمل ایک متحرک سٹریٹ کرمنل گروپ ہے، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔