گھریلو تنازع پر ملزم نے فائرنگ کر کے ساس اور بیوی کو قتل کر دیا
کھاریاں: (دنیا نیوز) تھانہ ڈنگہ کی حدود میں گھریلو تنازع پر ملزم نے فائرنگ کر کے ساس اور بیوی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم صدام حسین ناراض بیوی کو منانے سسرال آیا تھا، بیوی کے ساتھ جانے سے انکار پر ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں 60 سالہ ساس صغریٰ بی بی اور 30 سالہ بیوی یاسمین جاں بحق ہو گئیں۔، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے کرائم سین سے شواہد اکٹھے کر لیے۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔