جوا پروموشن کیس: یوٹیوبر اقراء کنول اور شوہر کی عبوری ضمانت ملتوی

لاہور: (دنیا نیوز) سیشن کورٹ میں آئن لائن جوا ایپ پروموشن کے مقدمے میں یوٹیوبر اقرء کنول اور انکے شوہر اریب کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر این سی سی آئی اے سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 14 مئی تک ملتوی کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج ذولفقار احمد نعیم نے عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، عدالت نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی سے آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

دورانِ سماعت ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ چوہدری سلیم پیش ہوئے، جبکہ ملزمان نے عدالت میں پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کروائی۔

یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے ملزمان کے خلاف آن لائن جوئے کی پروموشن کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں