برطانوی پالتو ’ہربی‘ دنیا کا معمر ترین خرگوش قرار

لندن: (ویب ڈیسک)برطانوی جوڑے کے پالتو خرگوش نے دنیا کے معمر خرگوش کا گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ریکارڈ کے مطابق 10 نومبر 2025 کو ہربی کی عمر 15 برس اور 82 دن تھی، جس کے بعد اسے دنیا کا سب سے معمر خرگوش قرار دے دیا گیا۔

سرے سے تعلق رکھنے والے ہربی کے مالکان رچرڈ ڈنہم اور میلیسا ڈنہم کے مطابق انہوں نے ہربی کو اس وقت گود لیا تھا جب وہ محض آٹھ ہفتے کا تھا۔

مالکان کا کہنا ہے کہ ہربی کی اچھی دیکھ بھال، متوازن غذا اور محفوظ ماحول اس کی طویل عمر کی اہم وجوہات ہیں، ہربی کی غیر معمولی عمر نے نہ صرف اس کے مالکان کو خوشی دی بلکہ دنیا بھر میں جانوروں سے محبت کرنے والوں کی توجہ بھی حاصل کر لی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں