پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا دوسرا مرحلہ، دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

لاہور: (دنیا نیوز) پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئیں۔

دونوں ٹیمیں کل پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی اور قذافی اسٹیڈیم میں دوسرے ون ڈے کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 2 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرا اور آخری میچ 4 جون کو اسی میدان میں ہوگا۔

سیریز کے پہلے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔

دوسرے اور تیسرے ون ڈے کے لیے ٹکٹس فروخت کے لیے دستیاب ہیں، جبکہ شائقین کرکٹ میں لاہور میں ہونے والے دونوں مقابلوں کے حوالے سے خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں