ہنگو: تالاب میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے
ہنگو: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو کے علاقے کوٹکی کے قریب تالاب میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ہنگو کے علاقے تھانہ سٹی کوٹکی میں افغان مہاجرین کے بچے پانی کے تالاب میں نہا رہے تھے، پانچ بچے ڈوب گئے، ایک بچے کو بچا لیا گیا، چار جاں بحق ہو گئے۔
حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں پانچ سے آٹھ سال کے درمیان ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام جاں بحق اور زخمی افغان مہاجرین ہیں۔