نور مقدم کیس کے مجرم ظاہر جعفر کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت جمعرات کو ہوگی
اسلام آباد:(دنیا نیوز) معروف نور مقدم کیس کے مجرم ظاہر جعفر کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت جمعرات کو ہوگی۔
سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق ظاہر جعفر کی اپیل پر سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔
دوسری جانب کڈنی ٹرانسپلانٹ کیس میں جنرل فزیشن ڈاکٹر فواد ممتاز کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت بدھ کو ہوگی
مزید برآں ڈاکٹر فواد ممتاز کی اپیل پر سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔