فرانس کا لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں پر سلامتی کونسل اجلاس بلانے کا مطالبہ
پیرس: (دنیا نیوز) فرانس نے لبنان میں اسرائیلی جارحیت اور فوجی کارروائیوں میں اضافے کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ جین نوئیل بیرو نے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی زمینی کارروائیوں میں توسیع اور بیفورٹ قلعے پر قبضے کے بعد انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے پاس لبنان میں فوجی کارروائیاں جاری رکھنے اور لبنانی علاقوں پر قبضہ برقرار رکھنے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور لبنان کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا احترام یقینی بنانے کے لیے فوری سفارتی اقدامات کی ضرورت ہے۔