متحدہ عرب امارات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
ابوظہبی: (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایندھن کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا، جو یکم جون سے نافذ العمل ہوں گی۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد یو اے ای میں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے ماہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
نئی قیمتوں کے مطابق سپر 98 پٹرول کی قیمت بڑھ کر 3.95 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جو مئی میں 3.66 درہم فی لیٹر تھی۔
اسی طرح سپیشل 95 پٹرول کی قیمت 3.83 درہم فی لیٹر ہو گئی ہے، جو پہلے 3.55 درہم فی لیٹر تھی، ای پلس 91 پیٹرول کی نئی قیمت 3.76 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، سابقہ قیمت 3.48 درہم فی لیٹر تھی۔
ڈیزل ڈی ایچ 4.69 کی موجودہ شرح کے مقابلے ڈی ایچ 4.33 فی لیٹر پر چارج کیا جائے گا۔