سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری، پانچ بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سپریم کورٹ کی آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی گئی، یکم سے 4 جون تک پانچ بینچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے۔
سپریم کورٹ کازلسٹ کے مطابق بینچ نمبر 1 میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس محمد شفیع اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب ، بینچ نمبر 2 میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال مندوخیل شامل ہیں۔
اِیس طرح بینچ نمبر 3 میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان، بینچ نمبر 4 میں جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہیں۔
دوسری جانب بینچ نمبر 5 میں جسٹس ہاشم کاکڑ، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم شامل ہیں۔
علاوہ ازیں یکم سے 4 جون تک روزانہ صبح 11 بجے کے بعد جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بینچ بھی مقدمات کی سماعت کرے گا۔