پی سی بی نے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے لیے تعمیراتی منصوبوں کا اعلان کردیا
لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے لیے اہم تعمیراتی منصوبوں کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق لاہور میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے مزید کشادہ اور اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ کھلاڑیوں کو عالمی معیار کی تربیتی سہولیات فراہم کی جاسکیں، علاوہ ازیں ایل سی سی اے گراؤنڈ کو بھی جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب کراچی میں واقع نیشنل بینک سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن بھی منصوبے میں شامل ہے، جہاں دوسرے مرحلے کے تحت اپ گریڈیشن کی جائے گی۔
پی سی بی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو بھی جدید انداز میں کشادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ایل سی سی اے گراونڈ کو بھی جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے اپ گریڈیشن اور ری ہیب کے پراجیکٹس کے لیے پیشکشیں طلب کر لی ہیں جس کے لیے خواہشمند پارٹیز 4 مئی تک پراجیکٹس کے لیے پیشکشیں جمع کرا سکتی ہیں۔